ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نیس دہشت گردی کی ہولناک مناظر کی ویڈیو جاری

نیس دہشت گردی کی ہولناک مناظر کی ویڈیو جاری

Mon, 18 Jul 2016 18:38:35    S.O. News Service

پیرس،18جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں گذشتہ ہفتے ایک جنونی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے قومی دن کی تقریب میں شریک نہتے شہریوں کو ٹرک تلے روندے جانے کے المناک واقعے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہیجس میں شہریوں کی چیخ پکار سنائی دینے کے ساتھ ساتھ کشت وخون بھی دکھائی دے رہا ہے۔خیال رہے کہ نیس شہر میں تیونسی نژاد محمد لحویج بو ھلال نامی ایک جنوبی شخص نے سڑک پرمنعقدہ ایک تقریب پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 84افراد جاں بحق اور دو سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ نیس دہشت گردی کے واقعے کی ایک مختصر فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ٹرک تلے روندے جانے کے واقعے کے دوران شہریوں کی آہ وفغاں سنی جاسکتی ہے۔فرانس کے ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ پولیس نے اتوار کو ایک مرد اور ایک خاتون کو نیس حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔قبل ازیں جمعرات کے روز پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے اصل مجرم 31سالہ محمد لحویج بو ھلال کو پولیس نے موقع پر گولیاں مارتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ بوھلال نامی دہشت گرد نے ساحلی شہر برومناڈ ڈیزنگلے میں قومی دن کی اتش بازی کے بعد منعقدہ تقریب میں دو کلومیٹر تک شہریوں کو روند ڈالا تھا۔


Share: